لاہور ( نامہ نگار) جوہر ٹائون کے علاقے جی ون مارکیٹ میں ایک نجی بینک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔جس نے بینک میں پڑے سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور ریکارڈ جل کر تباہ ہو گیا ہے ۔ دریں اثناء ڈیفنس بی کے علاقے فیز فائیو میں شہزاد کے گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا ہے ۔