امریکہ، اسرائیل گٹھ جوڑ عالم اسلام کیلئے خطرہ ہے: راجہ وسیم حسن

لاہور(نیوزرپورٹر) راجہ وسم حسن نائب صدرانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہور نے کہا کہ امریکہ ،اسرائیلی گٹھ جوڑ عالم اسلام کیلئے خطرہ ہے او آئی سی اور اسلامی ممالک اس اقدام کا مشترکہ طور پر نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔راجہ وسیم حسن نے کہا کہ یہ فیصلہ عالمی امن کو نقصان پہنچانے اور خطے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے گا۔1967میں سرحدوں کے تعین کے مطابق آزاد خود مختار فلسطین ریاست اور مبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی دارالحکومت بنائے جانے کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن