”اے میرے بیت المقدس، مسجد اقصیٰ میرا خون آپ پر نچھاور“ فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی گارڈ کے سینے میں خنجر اتار دیا

مقبوضہ بیت المقدس (نیوز ڈیسک) مقبوضہ بیت المقدس میں گزشتہ روز ایک فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی گارڈ کو سینے میں خنجر مار کر شدید زخمی کردیا، اسکی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ چاقو فوجی کے دل میں لگا۔ 24 سالہ یاسین ابوالقور کو اسرائیلی پولیس نے حراست میں لے لیا اس کا تعلق نابلوس کے قریبی علاقے تالوزہ سے ہے جبکہ اسرائیلی گارڈ یروشلم کے سنٹرل بس سٹیشن پر تعینات تھا یاسین نے حملے سے چند گھنٹے قبل اپنی فیس بک پوسٹ میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی قبضے اور بیت المقدس کو صہیونی دارالحکومت قرار دینے پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا اے میرے وطن میرے بیت المقدس اے مسجد اقصیٰ ہمارا خون آپ پر نچھاور ہے۔
فلسطینی نوجوان/ اسرائیلی گارڈ

ای پیپر دی نیشن