لاہور(شوبز ڈیسک ) اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ فلم ارتھ ٹو میں میرا کردار متاثر کن ہے جس میں پرفارم کر کے مزا آیا ہے۔ شان باصلاحیت فنکار ہی نہیں باکمال ہدایتکار بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا بھارتی فلم میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، وہاں پروفیشنل ازم ہے۔ ذاتی طور پر پاکستانی فلموں میں کام کرنے کے حق میں ہوں لیکن افسوس اچھی فلمیں بنانے والے لوگ بہت کم ہیں۔ انہوں نے کہا ہم فنکار ہیں جو کردار ملتا ہے اس میں رنگ بھرنے کی کوشش کرتے ہیں۔پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری اب دنیا بھر میں اپنی شناخت بنا چکی ہے، جس کا رسپانس بھی اچھا آرہا ہے۔ ایک وقت میں ایک فیلڈ میں کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں، فی الحال فلم میں کام کیا ہے اگر ڈراموں میں کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو ضرور کام کروں گی۔