راولپنڈی ،چناری(آن لائن)چےف سےکرٹری آزاد کشمےر اعجاز منےر اور ڈائرےکٹر جنرل ٹرےول اےنڈ ٹرےڈ اتھارٹی آزاد کشمےر برےگےڈئےر(ر) طاہر حمےد ملک کی اےل او سی ٹرےڈرز کو دی جا نے والی ےقےن دہانےوںکو کسٹم اسلام آباد مےں ہوا مےں اڑاتے ہوئے مقبوضہ کشمےر سے آنے والے مرچ کے اےک اور ٹرک کو ضبط کرتے ہوئے تاجر کے خلاف سمگلنگ کا مقدمہ درج کر لےا گیاکشمےری تاجر سراپا احتجاج ۔تفصےلات کے مطابق مقبوضہ کشمےر سے تےتری نوٹ چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ سے آنے والے لاکھوں روپے مالےت کے مرچ کے ٹرک کو کسٹم انٹےلی جنس نے کےرج فےکٹری راولپنڈی سے گنج منڈی مےں داخل ہوتے ہی پکڑ کر ضبط کر تے ہوئے کشمےری تاجر کے خلاف سمگلنگ کا مقدمہ درج کر لےا۔ کسٹم کی کارروائےوں کے خلاف آزاد کشمےر کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمےر کے تاجر بھی سراپا احتجاج ہےں سلام آباد کراس اےل او سی ٹرےڈ ےونےن وادی کشمےر کے صدر ہلال ترکی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور آزاد کشمےر کسٹم کے مسئلے کو مستقل بنےادوں پر حل کروانے کے لےے فوری اقدامات کرے۔ انٹرا کشمےر ٹرےڈ ےونےن چکوٹھی کراسنگ پوائنٹ کے صدر بشارت نوری اور تےتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ کے صدر سردار کاظےم نے وزےراعظم پاکستان اور وزےراعظم آزاد کشمےر راجہ فاروق حےدر خان سے مطالبہ کےا ہے کہ وہ آزاد کشمےر کے تاجروں کو ظلم سے نجات دلائیں۔ کسٹم عملہ مقبوضہ کشمےر سے آنے والے ٹرکوں کو پکڑ کر کشمےری تاجروں کا معاشی قتل کر رہا ہے جو کسی بھی صورت مےں کشمےری تاجروں کو قابل قبول نہےں۔
ٹرک ضبط
مقبوضہ کشمےر سے آنے والا مرچ کا اےک اور ٹرک ضبط،تاجر کےخلاف سمگلنگ کا مقدمہ
Dec 11, 2017