اخترآباد: رینجرز کی فائرنگ سے پاکستانی حدود میں داخل ہونےکی کوشش کرنےوالے 3 بھارتی سمگلرز اسلحہ پھینک کر فرار

Dec 11, 2017

اختر آباد/راجووال ( نامہ نگاران)تین بھارتی سمگلروں کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش، روکنے پر رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ، سمگلنگ کا سامان پھینک کر فرار ہوگئے، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے تین نامعلوم سمگلر کندھوں پر گٹھڑیاں اٹھائے چھپ کر پاکستان کی اٹاری بارڈر لائن کراس کر رہے تھے مگر سرحد پر تعینات رینجر ز کے جوانوں انہیں رکنے کےلئے للکارا۔ سمگلروں نے ناکہ پارٹی پر فائرنگ کر دی اور سمگلنگ کا مال پھینک کر فائرنگ کر تے ہوئے واپس بھارت کی حدود میں داخل ہوگئے۔ رینجرز نے شراب و دیگر سامان قبضے میں لیکر سب انسپکٹر رینجرز پوسٹ شہباز کے کی مدعیت میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر وادیا ہے۔
سمگلر/ فرار

مزیدخبریں