بھارت : رےاست ہرےانہ مےں 6 سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل

چندی گڑھ+ ہریانہ (آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ میں کمسن بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دےا گےا۔ بھارتی نیوزویب سائٹ کے مطابق بھارت کی ریاست ہریانہ کے ضلع حصارکے مضافاتی قصبہ اکلانہ میں 6سالہ بچی کوجنسی زیادتی کے بعدبے دردی سے قتل کردیاگیا۔ لڑکی کاتعلق نچلے دلت ہندوﺅں سے ہے جس کے والدین سڑک کے کنارے خیمہ نما ڈھانچے میں رہائش پذیرہیں۔ ساپیرا برادری سے تعلق رکھنے والی لڑکی کاایک بھائی اورایک بہن بھی ہے۔ لڑکی کی خون میں لتھڑی نعش اس کے خیمے سے چند کچھ فاصلے پرملی۔ لڑکی کی ماں کے مطابق کنبہ 9 بجے اپنے خیمے میں سوگیا تھا۔ لڑکی کا باپ جو ردی اکٹھاکرتا ہے جو قتل کے وقت دہلی کام کے سلسلے میںگیاہواتھا۔قاتل نے بچی کے جسم میں لڑکی کی ایک چھڑی گھساکر اسے قتل کیاجس کے بعداس کے جسم کے اعضاءکو بیدردی سے کچل دیا۔ ریاست کے سابق وزیراعلیٰ بھوپندر ہودانے ہریانہ کے وزیراعلیٰ ایم ایل کھترکوایک کھلاخط لکھا ہے جس میں انہوںنے وزیراعلیٰ سے جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوںکے سدباب کامطالبہ کیا ہے۔
بھارت/ بچی

ای پیپر دی نیشن