حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس: سپریم کورٹ نے نیب کی التوا ءکی درخواست مسترد کردی

 سپریم کورٹ نے حدیبیہ ریفرنس سے متعلق نیب کی اپیل کی درخواست مسترد کردی. جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ ہمارے لئے ہر کیس ہائی پروفائل ہے.عدالت کا مذاق نہ اڑائیں. کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے. نیب پراسیکیوٹر کی تقرری سے ہمارا کوئی تعلق نہیں. جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ نیب سے کوئی پیش نہیں ہوسکتا تو استعفیٰ دے دیں. سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس سے متعلق نیب اپیل کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے نیب کی التواءکی درخواست مسترد کردی۔ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ کیس التواءکی یہ کوئی بنیاد نہیں وکیل نیب عمران الحق نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر کا عہدہ خالی ہے۔ مناسب ہوگا اس اہم کیس میں پراسیکیوٹر خود پیش ہوں۔ جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ عدالت کا مذاق نہ اڑائیں۔ کیکوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ ہمارے لئے ہر کیس ہائی پروفائل ہے۔ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ پراسیکیوٹر کی تقرری سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ نیب سے کوئی پیش نہیں ہوسکتا تو استعفیٰ دے دیں۔ التواءکی درخواست کی ہدایت کس نے دی۔ وکیل نیب نے کہا کہ التواءکی درخواست کا فیصلہ چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا۔ پراسیکیوٹر نیب کی سمری بھیجی جاچکی ہے جلد منظور ہوجائے گی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پھر کیوں نہ ہم چیئرمین نیب کو بلا لیں.

ای پیپر دی نیشن