سید عارف نوناری کی ’’ریڈ کراس اور انسانیت!‘‘ نئی کتاب قدرتی آفات کی بحالی اور قدرتی آفات کے بچائو کے موضوع پر منفرد اور اپنی اہمیت کی حامل کتاب ہے۔ سید عارف نوناری کے مشاہدات پر مبنی کتاب پاکستان میں ہلال احمر کے موضوع پر پہلی کتاب ہے۔ یہ غیر سرکاری اور فلاحی تنظیموں کے لیے مشعل راہ اور راہنمائی کے لیے موزوں کتاب کی حیثیت رکھتی ہے۔ عارف نوناری کی تخلیقی صلاحیتیں زندہ و سلامت رہیں۔ وہ دکھوں کی بستیوں میں سکھ تقسیم کرنے والے شخص ہیں۔ انکی نئی تخلیق ریڈ کراس اور انسانیت پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے جس کے پڑھنے والے کے دل میں بھی جذبہ خدمت بیدار ہوتا چلا جاتا ہے۔ ریڈ کراس اور انسانیت عارف نوناری کی دور بینی اور کشادہ دلی کی دلیل ہے۔ یہ کتاب ریڈ کراس کی خدمات کے حوالے سے یاد رکھی جائیگی۔ کتاب کانٹی نینٹل سٹار پبلشرز لاہور نے شائع کی۔ (تبصرہ… سلیم اختر)