آلودگی کے مسائل

مکرمی! ملک کے اہم ترین مسائل میں ایک عظیم مسئلہ فضائی آلودگی بھی ہے۔ ٹریفک کا دھواں سے بھی فضائی آلودگی میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔ اگرتمام ویکلز کو گیس CN6 پر کر دیا جائے تو یہ مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے۔ گندے پانی کی نکاسی کا مسئلہ بڑا اہم ہے۔ بلدیاتی ادارے نالوں کی صفائی کرنے کی بجائے ان میں موجود گار نہیں نکالتے۔ شہر کی عظیم شاہراہ گوجرانوالہ روڈ پر سیوریج بچھایا گیا مگر دیکھا گیا کہ سیوریج پر ڈھکنے رکھنے سے پہلے ہولز میں پڑی منوں مٹی، کنکریٹ، اینٹیں ، روڑے مزدوروں سے نکلوائے نہیں گئے۔ اس وجہ سے دو تین مین ہولز سے ہر وقت گندا پانی سڑک پر بہتا رہتا ہے۔ ہمارے ہاں ان مسائل کی چیکنگ پر کوئی اتھارٹی نہیں۔ نئے پاکستان میں اگر اسکا حل نہ نکلا تو کب نکلے گا؟ (چودھری تصور اقبال بھون۔ حافظ آباد)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...