اسلام آباد (این این آئی) نیب نے مالم جبہ اراضی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان کو طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا نیب نے مالم جبہ کی اراضی لیز پر دینے کے معاملے پر محمود خان کو 14 دسمبر کو طلب کیا ہے۔ محمود خان مالم جبہ کی اراضی لیز پر دینے کے وقت صوبائی وزیر سیاحت تھے۔ نیب نے مالم جبہ اراضی کیس میں صوبائی وزیر عاطف خان اور محسن عزیز کو بھی 14 دسمبر کو طلب کیا ہے۔