الیکشن کمشن سندھ اور بلوچستان کے 2 ارکان بذریعہ قرعہ اندازی ریٹائر ہوگئے

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کے سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ارکان عبدالغفار سومرو اور شکیل احمد بلوچ بذریعہ قرعہ اندازی اپنے عہدوں سے ریٹائر ہو گئے۔ جبکہ پنجاب اور خیبر پی کے سے تعلق رکھنے والے ارکان الطاف ابراہیم قریشی اور جسٹس (ر) ارشاد قیصر مزید اڑھائی سال اپنی خدمات انجام دیں گے۔ ریٹائرڈ ہونے والے دو ارکان کی جگہ نئے ارکان آئندہ پانچ برس کے لیے منتخب ہوں گے۔ الطاف ابراہیم قریشی اور جسٹس (ر) ارشاد قیصر بھی اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریں گے۔ قرعہ اندازی کا عمل چیف ایکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں مکمل کیا گیا۔ قرعہ اندازی کے عمل میں چاروں ارکان الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے شرکت کی۔ عبدالغفار سومرو اور شکیل احمد بلوچ اڑھائی سال بعد ہی ریٹائر ہو گئے ۔ دونوں ممبران کی نشستیں باقاعدہ طور پر جنوری 2019 میں خالی ہوں گی تاہم قرعہ اندازی کے ذ ریعہ ان دونوں ارکان کی ریٹائرمنٹ فیصلہ کر دیا گیا تاکہ جنوری تک حکومت اور اپوزیشن مل کر دونوں ریٹائرڈ ہونے والے ارکان کی جگہ نئے ارکان کا تقرر کرلیں۔
بذریعہ قرعہ اندازی ریٹائر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...