حکومت کو شکست متوقع، بریگزٹ بل پر برطانوی پارلیمنٹ میں آج رائے شماری مو¿خر کرنے کا فیصلہ

لندن (نیٹ نیوز، آئی این پی، نوائے وقت رپورٹ) یورپین عدالت کا کہنا ہے کہ برطانیہ یکطرفہ طور پر بریگزٹ فیصلہ کالعدم قرار دینے کیلئے آزاد ہے۔ لکسمبرگ میں یورپین کورٹ آف جسٹس نے سکاٹش سیاستدانوں کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے بریگزٹ پر آج فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ برطانیہ یکطرفہ طورپر بریگزٹ کا فیصلہ واپس لینے میں آزاد ہے، اسے اس معاملے پر یورپین یونین بلاک سے اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔ برطانوی پارلیمان میں بریگزٹ سے متعلق برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے پیش کردہ مجوزہ بریگزٹ مسودے پر آئندہ روز رائے شماری ہوگی۔ وزیراعظم تھریسامے نے کہا کہ بریگزٹ معاہدے میں ناکامی حکومت گرا سکتی ہے۔ ادھر برطانوی شہریوں نے بریگزٹ معاہدے کیخلاف احتجاج کیا۔ بریگزٹ بل پر برطانوی پارلیمنٹ میں آج ہونے والی رائے شماری مو¿خر کرنے کا فیصلہ متوقع حکومتی شکست کے باعث کیا گیا۔ وزیراعظم بریگزٹ معاملے پر پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ بغیر ڈیل کے یورپ سے نکلا تو معیشت بری طرح متاثر ہوگی۔ ملک بھر میں ساڑھے 7 لاکھ افراد بیروزگار ہوسکتے ہیں۔ وزیراعظم اور وزراءکے انتخابی حلقوں میں بھی لوگوں کا روزگار ختم ہوگا صرف وزیراعظم تھریسامے کے پارلیمانی حلقے میڈان ہیڈ میں 11700 اسامیاں ختم ہوسکتی ہیں۔
بریگزٹ

ای پیپر دی نیشن