ملک اناڑیوں اور سیاسی نابالغوں کے سپرد کر دیا گیا ہے:حاجی فلک شیر

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک اناڑیوں اور سیاسی نابالغوں کے سپرد کر دیا گیا ہے انتخابات سے پہلے بلندو بانگ دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں کسی ایک بھی نعرے کو عملی جامعہ نہیں پہنایا جا سکا قوم میں مایوسی پھیل رہی ہے عام آدمی کی حالتِ زار پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی غریبوں کی باتیںکرنیوالے غریبوں پر ہی بجلی، گیس اور مہنگائی کے بم برسا رہے ہیں ایسے حالات میں پیپلز پارٹی خاموش نہیں رہے گی اور ہر فورم پر عام آدمی کی آواز بلند کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن