کراچی (کرائم رپورٹر) سینئر صحافی شبر اعظمی کے گھر پر نامعلوم افراد کا دھاوا‘ سادہ لباس میں آنے والے افراد نے گھر میں گھس کر طویل عرصہ سے بیمار سینئر صحافی شبر اعظمی کے کمرے اور دیگر مقامات کی فلمبندی بھی کی۔ شبر اعظمی کی اہلیہ نے بتایا کہ اس گھر میں ایک بیمار صحافی‘ اس کی اہلیہ اور ایک اور دل کا مریض رشتہ دار رہتے ہیں ان کے سوا یہاں کچھ نہیں ہے۔ تھوڑی دیر میں وہ افراد وہاں سے چلے گئے۔ دوسری طرف سینئر صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں نے شبر اعظمی کے گھر پر پیش نیوالے واقعہ کی مذمت کی ہے۔