کراچی (پ ر) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خان خٹک نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-94میں ایم کیو ایم پاکستان کے محمد وجاہت کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی نشست پر ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خان خٹک نے DROعلی اصغر سیال سے حلف لیا۔ واضح رہے کہ متعلقہ حلقے میںڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کورنگی پرویز احمد کلہوڑو کو ہی ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ 10دسمبر 2018کو ریٹرننگ آفیسر نے پبلک نوٹس جاری کیا۔ 12دسمبر تا 14دسمبر 2018ء تک کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرائے جائینگے۔ پولنگ 24جنوری 2019کو ہوگی۔
پی ایس 94پرضمنی الیکشن کا شیڈول جاری
Dec 11, 2018