لاہور (خصوصی رپورٹر)تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن ، مولانا ظفر علی خان کے رفیق، نامور طبیب ، صحافی پروفیسر حکیم عنایت اللہ نسیم سوہدروی کی 24ویں برسی کی تقریب ظفر علی خان ٹرسٹ میں زیر صدارت خالد محمود چیئرمین ٹرسٹ ہوئی، مہمان خصوصی محمد علی درانی سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور مجیب الرحمن شامی تھے ۔ ظفر علی راجہ ، آصف بھلی ، رئوف طاہر ، حکیم منصور العزیز، تاثیر مصطفی، حافظ شفیق الرحمن ، ڈاکٹر وقار ملک ، حکیم طارق چغتائی ، ڈاکٹر شفیق جالندھری اور حکیم راحت نسیم سوہدروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکیم عنایت اللہ نسیم کی زندگی کا عنوان اسلام پاکستان اور طب مشرق کا فروغ رہا ہے ۔ انہوں نے اپنی خداداد صلاحتیں رضائے الٰہی کے لئے وقف رکھیں۔ ساری زندگی مذہبی، علمی، ادبی ، سماجی سرگرمیوں میں متحرک رہے۔ انہوں نے ساری جدوجہد ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لئے جاری رکھی ۔ ان کو اکابریں ملت کی رفاقت میسر رہی۔ علامہ اقبال اور قائداعظم سے بھی ملاقاتوں کا شرف رہا ۔ انہوں نے مجلس ظفر علی خان کی قائم کی اور مولانا ظفر علی خان پرکتاب بھی لکھی ۔ مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ وہ مولانا ظفر علی خان یہ انساٹیکلو پیڈیا تھے ۔مقررین نے لاہور کی کسی شاہراہ کو ان سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا طب میں قیادت کے درجہ پر فائز تھے ۔
اسلام ، پاکستان حکیم عنایت اللہ سوہدروی کی زندگی کا عنوان رہا : مقررین
Dec 11, 2018