میچ فکسنگ، پانچ سال میں چھ کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، صائمہ ندیم

سلام آباد(نیوز رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم نے قومی اسمبلی کو بتایاکہ کرکٹ میچ فکسنگ میں گذشتہ پانچ سال میں چھ کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ پیر کو قومی اسمبلی میں صلاح الدین کے سوال کے تحریری جواب میں انہوں نے کہا کہ ناصر جمشید پر دس سال کی پابندی لگائی گئی،محمد عرفان پر ایک سال کی پابندی لگائی گئی، چھ ماہ معطل کردیے گئے،محمد نواز پر دو ماہ کی پابندی لگائی گئی ۔ جس میں ایک ماہ معطل کیا گیا ۔ انھوں نے کہا کہشرجیل خان پر پانچ سال کی پابندی ہے، دو سال اور چھ ماہ معطل کردیے گئے ،خالد لطیف پر پانچ سال کی پابندی ہے جبکہ شاہ زیب حسن پر چار سال پابندی اور دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیاہے ۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے کھیلوں کے فروغ کے لئے دو کمیٹیاں تشکیل دی ہیں‘ ضلعی سطح پر باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش پاکستان سپورٹس بورڈ کا اختیار نہیں۔انہوں نے کہا عمران خان کھیلوں پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دو کمیٹیاں بھی تشکیل دی ہیں۔ ایک کمیٹی میں وفاقی وزیر کے علاوہ چاروں صوبوں‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے نمائندگی ہے اس کا ایک اجلاس ہو چکا ہے۔ احسان مانی کی سربراہی میں بھی ایک کمیٹی بن چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن