بین الاقوامی ادارے مقبوضہ کشمیرسمیت دنیابھرمیں حقوق انسانی کی پامالیوں کانوٹس لیں

Dec 11, 2018

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میجر(ر) سید باقر حسین بخاری نے کہاہے کہ بین الاقوامی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیرسمیت دنیابھرمیں ہونے والی حقوق انسانی کی پامالی اور خلاف ورزیوں کانوٹس لیکردہشت گردی کانشانہ بننے والے مظلوم ومحروم طبقات کی دادرسی یقینی بنائیں ، پائیدارامن کے قیام کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں ، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پون لاکھ سے زائدجانوں کے نذرانے پیش کرکے ظلم وبربریت کیخلاف صف اول میںشامل ہے ، عساکرپاکستان کے سربکف جوانوںکی قربانیاں لائق صدتحسین ہیں ۔

مزیدخبریں