راولپنڈی (جنرل رپورٹر) مورخین نوجوان نسل کوحضرت قائداعظم اورتحریک پاکستان کے نئے گوشوں سے روشناس کرائیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیراطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں نامورمورخ پروفیسرڈاکٹرریاض احمدکی تصنیف تحریک پاکستان کے نئے زاویوں کی تقسیم کتاب کے موقع پر کہی، انہوں نے پروفیسرڈاکٹرریاض احمدکی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اورپاکستان سے محبت کوزندگی بھریادرکھا جائے گا۔اس موقع پرانجمن تاریخ وآثارشناسی کے چیئرمین ڈاکٹرغضنفرمہدی نے کہا کہ ڈاکٹرریاض احمد127کتابوں کے مصنف ہیں جن میں 30 سے زیادہ تصانیف صرف قائداعظم کے متعلق ہیں۔