وفاقی وزراءکی کارکردگی کا جائزہ نااہل استاد لے رہے ہیں:مریم اورنگزیب

Dec 11, 2018 | 13:14

ویب ڈیسک

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی وزراءکی کارکردگی کا جائزہ نااہل استاد لے رہے ہیں، انڈے اور مرغیاں نکال کر وزراءکی کارکردگی رپورٹ عام کی جائے،(ن) لیگ دور کے منصوبے چوری کئے جا رہے ہیں۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان (ن)لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 100روز میں 70سالہ تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی، انڈے اور مرغیاں نکال کر کروزراءکی کارکردگی رپورٹ عام کی جائے، کل ایک بار پھر اگلے100روز کےلئے جھوٹ کا بندوبست کیا گیا، وفاقی وزراءکی کارکردگی کا جائزہ نااہل استاد لے رہے ہیں، جب استاد ہی نااہل ہو تو شاگرد کبھی پاس نہیں ہو سکتے، (ن) لیگ دور کے منصوبے چوری کئے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں