وفا قی کابینہ کی سزا یافتہ، مفرور افراد کو میڈیا سے روکنے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت

Dec 11, 2019 | 00:07

ویب ڈیسک

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں وزیرقانون کو سزایافتہ اور مفرور افراد کو میڈیا کی زینت بننے سے روکنے کے لیے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عوامی بہبود کیلئے درپیش مسائل کے حل میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا، وفاقی حکومت کے زیر انتظام ہسپتالوں میں بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی، صوبوں کے ساتھ مل کر اشیائے خوردونوش  قوانین میں ہم آہنگی لانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اپوزیشن کے قول و فعل میں تضاد ہے ۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں6 ایجنڈا آئٹم کی منظوری  دی گئی ۔ ایک ایجنڈے کو موخر کیا گیا جبکہ ایک کی سمری  واپس لی گئی۔ ایک  نارکوٹکس کا اضافی ایجنڈا منظور ہوا ۔ اجلاس میں عوام کو ریلیف کے راستے میں درپیش مشکلات دور کرنے پر غور کیا گیا ۔ وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزارت پانی و بجلی  اور تیل اورگیس سے بریفنگ  لی۔وزارت پانی و بجلی نے بریفنگ میں بتایا کہ جب حکومت اقتدار میں آئی تو گردشی قرضوں کا بوجھ تھا ۔ آہستہ آہستہ گردشی قرضوں کو کم کرکے 12ارب تک لایا گیا ۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ 300 تک کے گھریلوں صارفین کو بوجھ سے بچانے کیلئے حکومت نے اب  تک 242 ارب کی سبسڈی  دی ہے اور مزید 42 ارب کا اضافہ کیا گیا ہے اور صنعتی شعبے کو مضبوط کرنے کیلئے صنعتوں کو 29ارب کی سبسڈی دے چکی ہے۔ اسی طرح کسانوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے زراعت کے شعبے کو بجلی کی مد میں 100 ارب کی سبسڈی  فراہم کی جارہی ہے ۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ بجلی میٹر میں ردوبدل  روکنے کیلئے جدیدٹیکنالوجی استعمال کی جائے وزیراعظم نے لائن لاسز کم کرنے پر  وزیر پانی و بجلی اور ان کی ٹیم کی تعریف کی ۔وزارت پٹرولیم نے اجلاس کو بتایا کہ آئل گیس اور پٹرول کے شعبے میں حکومت کو 181 ارب کا خسارہ ملا۔وزارت آئل اینڈ گیس  نے بتایا کہ گھریلو صارفین  کیلئے گیس کی مد میں 19ارب کی سبسڈی دی ۔ وزیراعظم نے وزارت آئل اور گیس کو ہدایت کی کہ صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے  اورسوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس میں اصلاحات لائی جائیں۔ اور کلین گرین گیس صارف تک پہنچانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ وزیر پانی و بجلی کو ہدایت کی گئی کہ میٹر بنانے  کے کارخانے کوفعال کیاجائے۔ اجلاس میں 1971ء کی جنگ کے ہیرو کرنل سلمان شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ کابینہ نے بھارتی لوک سبھا سے منظور کیے جانے والے متنازعہ شہریت بل کی شدید مذمت کی کہاکہ بھارت  کے اقدامات نے اس کا اصل چہرہ  بے نقاب  کیا ہے۔ وزیراعظم نے  صحت سہولیات بہتر بنانے کیلئے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ وفاق کے زیر کنٹرول ہسپتالوں میںعالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اجلاس میں بعض وزراء نے کہاکہ سزا یافتہ اور مفرور افراد میڈیاپر آکر ملکی قوانین کامذاق اڑاتے ہیں۔ اوربیرون ملک بیٹھ کر ملکی قوانین  کیخلاف پریس کانفرنس کرتے ہیں جس پر وزیر قانون کو سزا یافتہ  افراد کے میڈیا میں بیانات کے تدارک کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی گئی ،کسی بھی معاشرے میں جب تک سچ اور جھوٹ میں تفریق پیدا نہیں ہوتی وہ معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ کو اسپیشل  ایپلٹ کورٹ بلوچستان کے جج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس کورٹ کا مقصد اسمگلنگ کی روک تھام کرنا ہے تاکہ عدالت ایسے افراد کو بے نقاب کرکے سزائیں دے۔ عرفان مصطفی ذوالقریین علی خان اور حارث چودری کو اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن کے بورڈ آف گورنر میں بطور ممبران تعیناتی کی  منظوری دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں ورکرزویلفیئر فنڈ بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کو سابقتی کمیشن نے ذخیرہ اندوزی کے تدارک کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ معاون خصوصی نے کہاکہ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اصلاحات  لائی جائیں گی  اورذخیرہ اندوزی کیخلاف قوانین کو مزید موثر بنایا جائے گا اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف موثر کارروائیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں نے مصنوعی طریقے سے مہنگائی  اور روپے کی قدر کنٹرول میں رکھی ۔ انہوں نے کہاکہ صوبوں کے ساتھ مل کر اشیاء خوردونوش سے متعلق قوانین میں ہم آہنگی  لانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اپوزیشن کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ مفرور افراد کو قانون کا مذاق اڑانے کی بجائے عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں