ڈائمنڈ گروپ آف انڈسٹریز کی جانب سے سپیشل اولمپکس کی سپانسرشپ

لاہور (پ ر) ڈائمنڈ گروپ آف انڈسٹریز نے اسلام آباد میں حال ہی میں منعقد ہونے والے سپیشل اولمپکس پاکستان میں تعاون کیا۔ سپیشل اولمپکس انٹیلکچوئل اور جسمانی معذوری کا شکار بچوں اور بڑوں کے لئے دنیا کی سب سے بڑی کھیلوں کی تنظیم ہے جو 172 ملکوں میں 50 لاکھ یونیفائیڈ سپورٹس پارٹنرز اور ایتھلیٹس کو سال بھر کے دوران تربیت کی فراہمی اور ان کے درمیان مقابلوں کا اہتمام کرتی ہے۔ سپیشل اولمپکس پاکستان نے ملک کے چاروں صوبوں میں مقابلوں اور تربیت کا انعقاد کیا جس کے آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں ذیلی پروگرام منعقد ہوئے۔ اس کے پروگراموں میں ینگ اتھلیٹس‘ ہیلتھی اتھلیٹس ‘ ایتھلیٹ لیڈرشپ‘ فیملی ان پٹ کونسل‘ پراجیکٹ UNIFY ‘ یوتھ ایکٹی ویشن‘ اسکول اینڈ یوتھ اور یونیفائیڈ اسپورٹس شامل ہیں۔ اسپیشل اولمپکس انٹلکچوئل اور جسمانی معذوریوں کے شکار اتھلیٹس کے لئے ایک ایسا ناقابل یقین پلیٹ فارم ہے جو کھیلوں کے ذریعے انسانی روح کو تسکین فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اپنے بااختیاری کے مشن کے تناظر میں ڈائمنڈ گروپ نے کھیل کے شعبہ میں معذور کھلاڑیوں کی پائیدار ماحول کی فراہمی کے لئے سپیشل اولمپکس کونسل سے خود کو منسلک کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...