لاہور(سپورٹس رپورٹر) سیکرٹری لائیوسٹاک نبیل احمد اعوان نے کہا ہے کہ آئندہ چند سالوں کے دوران چائینیز مارکیٹ میں گوشت کی برآمد ہماری فوری ترجیح ہے۔انہوں نے یہ بات منہ کھر بیماری سے پاک ایف ایم ڈی فری زون کی تشکیل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کہی۔تفصیلات کے مطابق لائیوسٹاک سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت سیکرٹری لائیوسٹاک نبیل احمد اعوان نے کی۔اجلاس کا مقصد منہ کھر بیماری سے پاک مجوزہ علاقہ کی تشکیل کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ خالد محمود چوہدری نے منصوبہ کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا ۔
چائینیز مارکیٹ میں گوشت کی برآمد فوری ترجیح ہے:نبیل احمد اعوان
Dec 11, 2019