لاہور( این این آئی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے معیشت کے اہم شعبوں کیلئے ’’ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ‘‘شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق یہ فیصلہ محاصل میں بے ضابطگیوںاور سیلز اور پروڈ کشن کے شعبے میں خامیاں دور کرنے او ر مخصوص اشیا ء کی تیاری پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اورسیلز ٹیکس کی مناسب ادائیگی یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔اس نظام کا اطلاق مخصوص اشیا ء اور مصنوعات پر ہوگاجن میں سیمنٹ،چینی،کھاد اور مشروبات شامل ہیں۔
ایف بی آر کا معیشت کے اہم شعبوں کیلئے ’’ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ‘‘شروع کرنے کا فیصلہ
Dec 11, 2019