اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا، پائونڈ مستحکم

Dec 11, 2019

لاہور(کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 پیسے کے اضافے سے 154 روپے 98 پیسے ہو گئی۔ یورو کی قدر بھی 12 پیسے بڑھ کر 171 روپے 63 پیسے ہو گئی تاہم برطانوی پاونڈ کی قدر 20 پیسے کم ہو کر 203 روپے 85 پیسے رہ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 20 پیسے کی کمی سے 154 روپے 70 پیسے اور یورو کی قیمت 50 پیسے کی کمی سے 171 روپے رہ گئی، جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت 203 روپے 50 پیسے مستحکم رہی۔

مزیدخبریں