کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے مزید ایک ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی۔ سیکرٹری سماجی بہبود نواز شیخ کے مطابق کراچی کی 697 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی۔ سکھر 263 اور لاڑکانہ کی 40 این جی اوز بھی شامل ہیں۔ اب تک سندھ میں 5693 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کی جا چکی ہیں۔ کسی این جی او نے سالانہ آڈٹ رپورٹ اور الیکشن رپورٹس جمع نہیں کرائی تھیں۔