نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ ہوئی تو انہیں واپس آنا پڑیگا: شہزاد اکبر

Dec 11, 2019

لاہور( این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کا طریقہ واردات ایک ہی ہے۔مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی فارن فنڈنگ کیس کھلا ہے تو وہ سامنے آنے کو تیار نہیں ہیں،پاناما کیس میں جس ذرائع سے رقم آئی اسی ذرائع سے مسلم لیگ کے پاس آتی ہے، 18 سوالات اس لیے کیے کہ 10 سالوں میں شہباز شریف خاندان کی جائیدادوں میں اضافہ ہوا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے اعتراف کیا کہ پراسیکیوشن سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ ہوئی تو انہیں وطن واپس آنا پڑے گا۔نوازشریف پاکستان میں تھے تو ان کے پلیٹ لیٹس سے آگاہی ہوتی رہتی تھی اب نواز شریف لندن میں ہیں تو پلیٹ لیٹس کہاں ہیں؟۔انہوںنے کہاکہ مریم نواز والد کی تیمارداری کے لیے باہر جانا چاہتی ہیں حالانکہ مریم نواز کی بہن، بھائی، بھابیاں اور سارا خاندان لندن میں ہیں۔انہوںنے کہا کہ حکومت خود احتسابی پر یقین رکھتی ہے، ملک میں تمام ادارے آزاد ہیں اور حکومت نے قومی احتساب بیورو کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا۔

مزیدخبریں