وفاق سندھ کے معاملات میں مداخلت کررہا ہے وزیراعظم وزیراعلیٰ کی بات سنیں: مرتضیٰ وہاب

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب نے وفاقی حکومت پر صوبائی معاملات میں مداخلت کا الزام لگا دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایک سیاسی رہنما کے کہنے پر ایک پولیس افسر کو اسلام آباد بلا لیا گیا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئین پڑھ لیں آپ کو وزیراعلیٰ کی بات سننا ہے نہ کہ کسی وفاقی وزیر کی۔ مشیر قانون نے مزید کہا کہ ہم کہتے تھے کہ وفاق سندھ کے معاملات میں بے جا مداخلت کررہا ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس کا ثبوت پیش کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ یا وفاقی حکومت یہ سمجھتی ہے کہ ہم ان سے ڈر جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد میںکچھ مایوس لوگوں نے وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف پلان بنایا تھا، سندھ سے منتخب ہونے والوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم کو سندھ کا مقدمہ پیش کرنے سے گریز کیا۔

ای پیپر دی نیشن