ایل او سی، کھوئی رٹہ سیکٹر کی سول آبادی پر بلااشتعال بھارتی گولہ باری

Dec 11, 2019

کھوئی رٹہ (آن لائن) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر شدید گولہ باری کی گئی، دشمن فوج نے سول آبادیوں کو نشانہ بنایا ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی دشمن کے مورچوں میں آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایل او سی سیکٹر کھوئی رٹہ کے گائوں بھینساگالہ، چتر، گجر موڑہ، جگالپال کی سول آبادی پر انڈین آرمی کی بلااشتعال گولہ باری کی تا ہم آخری اطلاعات تک کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا۔ پاک فوج نے بھرپورجوابی کاروائی کی اوردشمن کی پوسٹوں کونشانہ بنایا جس سے دشمن کی پوسٹوں کو آگ لگ گئی۔ ایل او سی پر دشمن کی بزدلانہ کاروائی پرپاک فوج کے جواب پر عوام علاقہ کے حوصلے مزید بلند ہو گئے۔

مزیدخبریں