اوسلو (نوائے وقت رپورٹ) ایتھوپیا کے وزیراعظم ربی احمدکو سال 2019ء کے ’’نوبل انعام برائے امن‘‘ سے نواز دیا گیا۔ ربی احمد کو یہ انعام براعظم افریقہ میں امن کے فروغ کی کوشش کے مناظر میں دیا گیا ہے۔ نوبل امن ایوارڈ کی تقریب پر اوسلو سٹی ہا لکے باہر ربی احمد کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایتھوپین وزیراعظم اس نوبل انعام کے حق دار نہیں تھے۔ ایتھوپیا میں لاکھوں افرادکی نسل کشی اور دیگر جرائم کی اصل وجہ ربی احمد ہی تھے۔