اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آبادہائی کورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس میں پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ناصر بٹ کی درخواست پر پاکستانی ہائی کمیشن کو متعلقہ قوانین کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے عدالت نے ان ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹادی ہے عدالت عالیہ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھاناصر بٹ نے جج کی آڈیو اور ویڈیو فرانزک رپورٹ اورٹرانسکرپٹ کی تصدیق کی درخواست کی تھی عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے ناصر بٹ کی درخواست مسترد کردی تھی ناصر بٹ نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف ڈویثرن بنچ میں اپیل کر رکھی تھی.
ویڈیو کیس ،ناصر بٹ کی درخواست پر پاکستانی ہائی کمیشن کو متعلقہ قوانین کیمطابق فیصلہ کا حکم
Dec 11, 2019