قیدیوں کے تبادلے کیلئے تیار ہیں ، گیند امریکہ کی کورٹ میں پھینک دی : ایرانی وزیرخارجہ

تہران (این این آئی)ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ قیدیوں کے مکمل تبادلے کے لیے تیار ہے۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ گیند اب امریکا کے کورٹ میں ہے۔ہم اپنے ایک یرغمالی کی واپسی کے بعد قیدیوں کے جامع تبادلے کے لیے مکمل تیار ہیں۔امریکا اور ایران نے ہفتے کے روز اپنے ایک ایک قیدی کا تبادلہ کیا ہے۔دریں اثناء ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران ہمیشہ امریکا کے ساتھ تمام کے بدلے تمام کی رہائی کے لیے تیار رہا ہے۔ہم امریکا میں غیر منصفانہ طور پر زیرحراست تمام ایرانیوں کی رہائی کے لیے تعاون کو تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے کوششوں کو امریکا کے ساتھ ایران کے دوسرے موضوعات پر مذاکرات سے نہ جوڑا جائے۔اگر امریکا ایران پر عاید کردہ پابندیوں کو ختم کردیتا ہے کہ ایران کے ساتھ 2016ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے میں لوٹ آتا تو پھر اس کے ساتھ مزید بات چیت ممکن ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...