افغانستان : سرکاری ملازم کے جنازے سے 45افراد اغوا، آپریشن میں 12طالبان ہلاک

Dec 11, 2019

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)افغان طالبان نے سرکاری ملازم کے جنازے سے مرحوم کے 45 رشتہ داروں کو اغوا کر لیا۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق طالبان نے صوبہ جوزان میں مرحوم کی تدفین کیلئے جسد خاکی کو قبرستان لے جانے والے بزرگ افراد کو اغوا کیا، جبکہ جوانوں کو اغوا نہیں کیا گیا۔جوزان کے انٹیلی جنس سربراہ نے کہا کہ طالبان مستقل طور پر کابل حکومت کے ساتھ کام کرنے والے کسی بھی شخص کے جنازے میں شرکت نہ کرنے کی لوگوں کو دھمکی دیتے رہے ہیں۔علاوہ ازیں افغانستان کے صوبے اورزگان میں کمانڈوز فورس کے سرچ آپریشن میں 12 طالبان جنگجو مارے گئے، کارروائی میں جنگجوؤں کے 8 ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا جب کہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ و بارود برآمد ہوا جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ جنگجوؤں کے فرار ہونے کے لیے بنائے گئے چار زیر زمین راستوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔افغان کمانڈوز فورس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ فوجی کارروائی انٹیلی جنس بنیاد پر حاصل ہونے والی معلومات پر کی گئی۔

مزیدخبریں