وزارت داخلہ نے لوکل باڈیز کمیشن کیلئے ناموں کو حتمی شکل دیدی

اسلام آباد ( وقار عباسی سے ) وزارت داخلہ نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کو جانچنے کے لیئے لوکل باڈیز کمیشن کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ کمیشن کے سربراہ سینٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے انتہائی متحرک رکن سنیٹرمحسن عزیز کو کمیشن کا سربراہ مقرر کیاجائے گا سینٹ سے سنیٹر سیمی ایزدی ، سنیٹر مشاہد حسین سید ، قومی اسمبلی سے ایم این اے عامرڈوگر اورایم این اے راجہ پرویز اشرف کمیشن کے رکن ہونگے ٹینکوکریٹ کی دو اسامیوں پر آئندہ ہفتے نام فائنل ہونگے جس کے بعد وزارت داخلہ کمیشن کے قیام کی سمری منظوری کے لیئے آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کومانیٹر کرنے اور لیگی میئر وڈپٹی میئرز کو نکیل ڈالنے کے لیے بالاخر لوکل باڈیز کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق حکمران جماعت گزشتہ کئی ماہ سے میئر اسلام آباد کی جانب سے انتظامی امور میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور ترقیاتی کاموں میں عدم دلچسپی کے باعث منصوبہ بندی کررہے تھے، اس زریعے کے مطابق وزارت داخلہ نے لوکل باڈیز کمیشن کو حتمی شکل دے دی ہے اور اس کے قیام کے لیے اراکین کی تقرری کے لیے سمری آئندہ ہفتے کابینہ کو بجھوائی جائے گی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے سینٹ میں حکمران جماعت کے انتہائی متحرک رہنما سنیٹر محسن عزیز کو لوکل باڈیز کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ کمیشن کے دیگر اراکین میں سنیٹر سیمی ایزدی جو ایوان بالا کی رکن منتخب ہونے سے قبل ایم سی آئی کی رکن رہ چکی ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے سنیٹر مشاہد حسین سید کو رکن بنانے کی سفارش کی گئی ہے حکومت کی جانب سے اس کمیشن کے لیئے قومی اسمبلی سے ایوان زیریں کے چیف وہپ عامر ڈوگر کا نام تجویز کیا گیا ہے ،قومی اسمبلی سے اپوزیشن نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا نام فائنل کیا گیا ہے حکومت کی جانب سے کمیشن کے ٹیکنو کریٹ کے دو عہدیداروں کے نام فائنل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ان عہدیداروں میں اک خاتون رکن بھی شامل ہوگی ۔ذرائع کے مطابق کمیشن کے سربراہ کی سفارش پر وزارت داخلہ غیر تسلی بخش کارکردگی پر تین ماہ کے لیے میئر و ڈپٹی میئرز کو معطل کرسکے گی ۔

ای پیپر دی نیشن