لاہور (سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کیوں خاموش ہے۔ اگر اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنا کردار ادا نہ کیا تو یہ ادارہ اپنی افادیت کھو دے گا۔ وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ جینڈر سٹڈیز ، وفاقی وزارت انسانی حقوق، کرسچن کئیر فاونڈیشن کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمینار میں وزارت انسانی حقوق کی ریجنل ڈائریکٹر لبنی منصور ، چئیرپرسن جینڈر سٹڈیز ڈاکٹر رعنا ملک، ڈی جی کامرس اظہر اقبال، ایم پی اے مہندر سنگھ پال، ایم پی اے عائشہ اقبال ، ہیومن رائٹس چئیر انچارج ڈاکٹر بشری رحمن ، سینئر صحافی سلمان عابد،فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔