ماحولیاتی تبدیلیوں سے زراعت اور لائیو سٹاک متاثر ہورہاہے: سردار حسنین بہادر

لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک نے پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز موسمیاتی تبدیلیوں پر آگاہی مرکز کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر، ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز ڈاکٹر فردوس بریں، انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیم حیدر، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور پیداوار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے مختلف حل موجود ہیں تاہم زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے میں وہ معاشی طور پر اضافی بوجھ بننے کا بھی باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی ماحول دوست ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے جو کسانوں کے معاشی مسائل بھی حل کر سکے۔

ای پیپر دی نیشن