کشمیرسنٹرجموں وکشمیرلبریشن سیل لاہورکے زیراہتمام بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Dec 11, 2019

لاہور(نیوزرپورٹر)عالمی یوم حقوق انسانی کے موقع پر کشمیرسنٹرجموں وکشمیرلبریشن سیل لاہورکے زیراہتمام پریس کلب کے باہر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی زبردست پامالیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف سیاسی وسماجی جماعتوں کے رہنمائوں‘کارکنوں‘ وکلائ‘ دانشوروں‘ سول سوسائٹی کے اراکین سمیت طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔احتجاجی مظاہرے میں ضیاء الدین انصاری ،سردارساجد محمود‘ یوسف شاہ‘ غلام عباس میر‘اے ایم شکوری سمیت طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔شرکاء نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر جتنے چاہے مظالم ڈھالے لیکن کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوکر رہے گا۔ اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کی روشنی میں مسلمہ حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کی پاداش میں نہتے کشمیری عوام کو بھارت کے بدترین مظالم کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں