لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کے پر نسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی اثاثہ جات کیس میں ضمانت کے لیے دائر درخواست پرنیب سے جواب طلب کرلیا۔ فاضل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ فواد حسن فواد کے وکیل نے دلائل دئیے۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثے کیس میں کسی جوازکے بغیرگرفتار کیا۔ نیب نے آج تک الزامات کاکوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ جس پلازہ کی ملکیت کا الزام عائد کیا گیا ہے اس سے کوئی تعلق نہیں۔ درخواست میں کہا گیاکہ سرکاری رہائش گاہ کے علاوہ میرے پاس ذاتی گھر نہیں۔ ریٹائرمنٹ قریب ہے جس کے بعد سرکاری رہائش گاہ بھی واپس لے لی جائے گی۔ فاضل عدالت سے استدعاہے کہ عدالت آمدن سے زائد اثاثے کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔ جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18دسمبرکو جواب طلب کر لیا۔
بلاجوازگرفتارکیا گیا‘ فواد حسن کی درخواست ضمانت پر ہائیکورٹ نے نیب سے جواب مانگ لیا
Dec 11, 2019