لاہور، واہگہ کے درمیان جلو شٹل ٹرین 14دسمبر سے چلانے کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر ریلوے انتظامیہ نے 14 دسمبر 2019 سے لاہور ، واہگہ، لاہور کے درمیان جلو شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ٹرین آخری بار 1997 میں بند ہوئی تھی۔ جلو شٹل ٹرین لاہور سے واہگہ کے درمیان دن میں تین مرتبہ چلاکرے گی۔ 14 دسمبر کو دوپہر 1 بجے لاہور ریلوے اسٹیشن پر جلو شٹل ٹرین کا افتتاح۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کریں گے۔ یہ ٹرین صبح 5 بجے لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوکر 5 بجکر 12 منٹ پر مغلپورہ، 5 بجکر 24 منٹ ہربنس پورہ، 5 بجکر 35 منٹ پر جلو پارک، 5 بجکر 46منٹ جلو سے ہوتی ہوئی 6 بجے واہگہ بارڈر ریلوے اسٹیشن پہنچ جائے گی۔ اسی طرح واہگہ سے یہ ٹرین صبح6بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوکر 6 بجکر 55 جلو، 7بجکر6 منٹ پر جلو پارک ، 7 بجکر 17 منٹ پر ہربنس پورہ ، 7 بجکر 28 منٹ مغلپورہ اور 7بجکر 45 منٹ پر لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچ جائے گی۔ دوسرے چکر میں 11 بجے لاہور سے روانہ ہوکر 11 بجکر 12 منٹ پر مغلپورہ، 11 بجکر 24 منٹ پر ہربنس پورہ،11 بجکر 35 منٹ پر جلو پارک، 11 بجکر 46 منٹ پر جلو اور دوپہر 12 بجے واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچ جائے گی۔ اسی طرح واہگہ سے یہ ٹرین 1 بجے روانہ ہوکر1 بجکر 10منٹ پر جلو، 1 بجکر 21منٹ پرجلو پارک، 1 بجکر 32منٹ پر ہربنس پورہ ، 1 بجکر43منٹ پرمغلپورہ اور دوپہر 2 بجے لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچ جائے گی۔ جلو شٹل ٹرین اپنے تیسرے رائونڈ کے لیے سہ پہر 4 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوکر 4 بجکر 27 منٹ پر مغلپورہ 4 بجکر 39 منٹ ہربنس پورہ ، 4 بجکر 50منٹ پر جلوپارک، 5 بجکر 1 منٹ پر جلو اور 5 بجکر 15 منٹ پر واہگہ پہنچے گی۔ اسی طرح واہگہ سے تیسرے اور آخری رائونڈ کے لیے یہ ٹرین واہگہ سے روانہ ہوکر 6 بجکر 10 منٹ پر جلو،6بجکر 21 منٹ پر جلوپارک، 6بجکر 32منٹ پر ہربنس پورہ، 6بجکر 43 منٹ پر مغلپورہ اور شام 7 بجے لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچ جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن