رملہ(صباح نیوز)چین نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاست کی توسیع پسندی اور یہودی بستیوں کی تعمیرو توسیع کی شدید مذمت کی ہے۔ چینی حکومت نے کہا کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے بالخصوص تاریخی شہر الخلیل میں یہودی بستیوں کے تعمیر کا اسرائیلی منصوبہ انتہائی خطرناک اور عالمی معاہدوں کی توہین ہے۔مشرق وسطیٰ کے لیے چین کے خصوصی ایلچی چائی گیون نے ایک بیان میں کہا ان کا ملک پرانے الخلیل شہر کویہودیانے کے اسرائیلی اقدامات اور توسیع پسندی کی سرگرمیوں کو مسترد کرتا ہے۔انہوں نے رملہ میں چینی سفارت خانے میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ القدس اور فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر’’تشدد‘‘کی ایک نئی شکل ہے اور چین اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی عالمی معاہدوں کی توہین ہے،چین
Dec 11, 2019