اسلام آباد(خبر نگار) وفاقی بیورو کریسی میں تقررو تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید سات پولیس افسروں کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔نیکٹا میں تعینات گریڈ 20 کے شہزادہ سلطان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد۔تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے افضل بٹ کی خدمات گلگت بلتستان حکومت کے سپرد، عمران محمود کی خدمات اسلام آباد پولیس کے سپرد ، ڈاکٹر معین مسعود کی خدمات ایف آئی اے کے سپردکردی گئی ہیں اسی طرح سے گریڈ 18 کے ڈاکٹر رضوان کو سندھ سے پنجاب، تقرری کے منتظر گریڈ 18 کے عتیق طاہر کی خدمات موٹرویز پولیس اور سندھ میں تعینات گریڈ 18 کے اعجاز شیخ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس سلسلے میںمنگل کو باضابطہ نوٹیفیکیشنز جاری کردئیے گئے ہیں۔وفاقی حکومت نے مختلف سروسز گروپوں سے تعلق رکھنے والے گریڈ 18 کے افسروں کو ترقیاں دینے کے لئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا آج ہونے والا ڈی پی سی اجلاس ری شیڈول کر کے بارہ دسمبر کو طلب کرلیاگیاہے۔اجلاس کی صدارت سیکرٹڑی اسٹیبلشمینٹ ڈویژن کریں ہ اجلاس بارہ دسمبر کو دن گیارہ بجے ہوگا۔اجلاس میں گریڈ کے لئے 230 افسران کی سنیارٹی لِسٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ایڈمنسٹریٹو 100 ، پولیس 70 اور آفس مینجمنٹ گروپ کے 50 افسران کو ترقی دی جائیگی۔گریڈ 18 میں ترقی پانے والے سول سرونٹس کے وفاق و صوبوں میں تقرر و تبادلے کئے جائیں گے۔وفاق و صوبوں سے مطلوبہ اہلیت پر پورا اْترنے والے گریڈ 17 افسران کی فہرستیں طلب کی گئی تھیں۔ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی اجلاس کے بعد گریڈ 19 کیلئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ اجلاس ہو گا۔گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کیلئے سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس مارچ تک بلائے جانے کا امکان۔وفاقی حکومت نے پولیس گروپ گریڈ انیس کے متعدد افسران کو ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے جن میں وفاق میں تعینات پولیس سروس کے نوید عاطف،سندھ میں تعینات پولیس سروس کے جنید احمد، ڈاکٹر فرخ علی،خیبر پختونخواہ میں تعینات پولیس سروس کے عتیق اللہ خان وزیر،خیبر پختونخواہ میں تعینات عمران شاہد،بلوچستان میں تعینات پولیس سروس کے برکات کھوسہ،سندھ میں تعینات امجد احمد شیخ ،خیبر پختونخواہ میں تعینات جاوید اقبال،خیبر پختونخواہ میں تعینات عبدالراشد،خیبر پختونخواہ میں تعیناتسہیل خالد،ترقی پانے والے تمام پولیس افسران کو سابق مقامات پر ہی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔