لاہور(کلچرل رپورٹر)گلاسکو میں بنی فلم ’’سچ ‘‘20دسمبر سے پاکستانی سینماگھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔فلم کی کاسٹ اور دیگر ممبران نے گورنر پنجاب محمد سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔اس موقع پر گورنر نے فلم کے لیے نیک تمنائوں کااظہار کیا۔ جس کے بعد فلم کی کاسٹ اور دیگر ممبران نے میڈیا بریفنگ دی۔