لیگی ایم پی اے میاں نوید کی عبوری ضمانت‘ ہائیکورٹ کا گرفتار نہ کرنے کا حکم

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نوید کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار ایم پی اے کیخلاف تھانہ سٹی پاکپتن میں اسسٹنٹ کمشنر پر تشدد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔ میاں نوید نے اسسٹنٹ کمشنر کو تھپڑ نہیںمارا اور نہ ہی تشدد کیا۔ عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ درخواست پر آئندہ سماعت 24 دسمبر کو ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن