فواد چوہدری کی ہوا وے مشرق وسطی کے صدر چارلس یانگ سے ملاقات

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دبئی میں منعقدہ GITEX ٹیکنالوجی ویک 2020میں شرکت کے موقع پر ہوا وے مشرق وسطی کے صدر چارلس یانگ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چارلس یانگ نے جدید فائیو جی ٹیکنالوجیز، کلاوڈ اور اے آئی پلیٹ فارم، سمارٹ آفس، سمارٹ سٹی اور سمارٹ ایجوکیشن سلوشن کے بارے میں بریفنگ دی۔ ہوا وے مشرق وسطی کے نائب صدر اسپیسلی اور ہوا وے پاکستان کے سی ای او مارک مینگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ فواد چوہدری نے پاکستان میں مسلسل سرمایہ کاری اور آئی سی ٹی انڈسٹری کی ترقی کے لئے تعاون پر ہوا وے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہوا وے کے کاروبار کی حمایت کرتے ہیں۔ ایک مضبوط ٹیکنالوجی پر مبنی ایکو سسٹم کیلئے مزید تعاون کی ضرورت ہے۔ فواد چوہدری نے ہوا وے اور دیگر کمپنیوں کو بھی دعوت دی کہ وہ پاکستان کے ساتھ آئی سی ٹی ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی پارٹنرشپ تشکیل دیں۔ اس موقع پر چارلس یانگ نے وفاقی وزیر کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ اس سال GITEX ٹیکنالوجی ویک ایسے وقت میں آیا ہے جب آئی سی ٹی کی اصل قدر تیزی سے واضح ہوتی جا رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ دنیا کی معاشی و اقتصادی بحالی، کاروبار کو مربوط رکھنا، ڈیجیٹل معیشت کی مزید ترقی ہی پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور اس میں ڈیجیٹل پاکستان کے اقدام کی حمایت کریں گے۔ فواد چوہدری نے ٹیکنالوجی ویک 2020میں پریمیئر کیبل جیسی معروف پاکستانی کمپنیوں کا بھی دورہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...