جھنگ+ سیالکوٹ+ سرگودھا+ ننکانہ صاحب (نامہ نگاران) جھنگ میں اوباش شخص نے لڑکی ‘سیالکوٹ کے علاقے رائے پور میں 7 سالہ لڑکے ‘ سرگودھا میں نوجوان نے ممانی ‘ننکانہ صاحب میں مکان دکھانے کے بہانے پراپرٹی ڈیلرنے خاتون کو ہوٹل میں لیجاکرزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق بنڈی بلیانہ کے رہائشی نے تھانہ مسن کو درخواست میں بتایا توقیر عباس نے مبینہ طورپر اس کی بیٹی (ع) سے زبردستی کی جبکہ ملزم کا مبینہ ساتھی محمد تھراج پہرہ دیتارہا۔ ادھر تھانہ سبزپیر کے قصبہ رائے پور کے رہائشی کا7 سالہ بیٹا (ع) گھر کے باہر کھیل رہا تھا اوباش بدر اسے ورغلا کر مدثر کے مکان میں لے گیا اور بدفعلی کر ڈالی۔ بھلوال شہر میں منظورحیات کالونی کا نوجوان عدنان ماموں کی عدم موجودگی میں گھر میں گھس گیا اور ممانی سے زیادتی کر ڈالی۔ ننکانہ صاحب کے علاقے چک نمبر 352 سمی دی جھوک جڑانوالہ کی رہائشی خاتون (ب ) نے تھانہ سٹی درج درخواست میں الزام لگایا چند روز قبل کرایہ کا مکان لینے کیلئے قبا چوک ہائوسنگ کالونی ننکانہ میں واقع پراپرٹی ڈیلر رائے منیر احمد سے رابطہ کیا گزشتہ روز منیر نے کال کرکے کہا آجائو ایک مکان دکھانا ہے ،ویگن سٹینڈ سے مجھے گاڑی میں بیٹھا کر ہوٹل لے آیا اور ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، میری بہن اور کزن کے آنے پر ملزم فرار ہوگیا۔ تمام واقعات کے مقدمات درج کر لئے گئے ۔