پی ڈی ایم  عقل کے اندھوں کا ٹولہ‘ جلسہ ناکامی کے خوف سے واویلا جاری‘ فردوس عاشق 

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عقل کے اندھوں پر مشتمل مسترد شدہ لوگوں کا ٹولہ ہے ۔ جلسے کی ناکامی کے خوف سے اپوزیشن نے ابھی سے واویلا شروع  کر دیا ہے اور پی ڈی ایم کے کرپٹ عناصر خوفزدہ ہیں ۔ اپوزیشن نے اپنے ادوار میں پہلے کرپشن کا وائرس پھیلایا اور اب یہ عناصر  کرونا وائرس پھیلا اور اب یہ عناصر  کرونا وائرس پھیلا کر معصوم زندگیوں کو دائو پر لگا رہے ہیں ۔فردوس عاشق اعوان نے وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم اگسٹین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ظلم کر رہی ہے ۔ دنیا کشمیری بیٹیوں کی آہ و سسکیاں اور نوجوانوں کی بیننائے چھن جانے کا درد اور تڑپ کو محسوس کرے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بیٹیوں کی عزتیں پامال ہو رہی ہیں جبکہ مودی کشمیر میں نسل کشی میں مصرورف ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری سے مودی کے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا  ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اکثر رہنما  چاہتے ہیں کہ انہیں نظر بند کیا جائے تاکہ مریم بی بی کے خود کش حملہ سے محفوظ رہ سکیں لوگ دیکھ رہے کہ ڈنڈوں سے بھرے ٹرک جات امراء پہنچائے گئے ہیں۔ اعجاز عالم اگسٹین نے  کہا کہ تحریک انصاف کے مذہبی اقلیتوں کیلئے کئے جانیوالے  اقدامات کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے حکومت نے لفظ عیسائی کی جگہ مسیحی کا لفظ استعمال کرنے کے احکاما دیئے ہیں بہت جلد پنجاب میں بین المذاہب ہم آہنگی کی پالیسی لا رہے ہیں یوحنا آباد کو 30 کروڑ کی  لاگت سے ماڈل آبادی بنا رہے ہیں 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...