عالمی دن انسانی حقوق کی حفاظت اور انسان کی قدر کااعادہ ہے،سکندر سلطان راجہ

Dec 11, 2020

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا عالمی دن انسانی حقوق کی حفاظت اور انسان کی قدر کااعادہ ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک بھر میں تمام طبقات کی انتخابی عمل میں شمولیت کے لئے پرعزم ہے۔جمعرات کو انسانی  حقوق  کے عالمی دن کے موقع پر  چیف الیکشن کمشنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی دن انسانی حقوق کی حفاظت اور انسان کی قدر کااعادہ ہے۔انسانی حقوق کے عالمی دن  کے موقع  پر میں ووٹ ڈالنے کے بنیادی  انسانی حق کی تائید کرتا ہوں -ووٹ کاحق آپ کو حکومتی فیصلہ سازی میں حصہ بننے کا موقع دیتا ہے  ووٹ ڈالنا ، انتخابی عمل میں منتخب ہونا  اور پبلک سروس تک رسائی پر ہر شہری کا بنیادی حق ہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک بھر میں تمام طبقات کی انتخابی عمل میں  شمولیت کے لئے پرعزم ہے  - میں اس عزم کو دہراتا ہوں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک میں انسانی حقوق کی بہتری انتخابی عمل کو مزید شفاف بنانے اور انتخابی عمل میں تمام طبقات کی شمولیت کے لئے اپنا کردار ادا کرتارہے گا ۔

مزیدخبریں