ایف بی آرنے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے فارن ایکسچینج میں جمع رقم پرحاصل منافع پرٹیکس سے استثنی دیدیا

Dec 11, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ایف بی آرنے کہاہے کہ ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے پاکستانی شہری جو بیرون ممالک مقیم ہیں اورجن کا پاکستان کے کسی شیڈول بینک میں روپیہ اکاونٹ ہیں، انہیں فارن ایکسچینج میں جمع رقم پرحاصل منافع پرٹیکس سے استثنی حاصل ہے،سرکلرمیں کہاگیاہے کہ انکم ٹیکس آرڈی ننس مجریہ 2001 کے ذیلی دفعہ 2 کے تحت ٹیکس گزار استثنی کاسرٹیفیکیٹ فراہم کرنے کاذمہ دارہے، اگرٹیکس گزارنے استثنی کاسرٹیفیکیٹ پیش نہ کیا تواس صورت میں بینک ودہولڈنگ ایجنٹ کے طورپرمکمل ٹیکس کی کٹوتی کا مجازہوگا۔اگر ٹیکس گزاریہ سرٹفیکیٹ پیش کرتا ہے تواس صورت میں بینک متعلقہ قواعد کی پاسداری کرے گا۔

مزیدخبریں