اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی سے متعلق واپڈا نے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جاری کر دی ۔دریائوں میں سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 24200کیوسک اور اخرج30000 کیوسک، کابلمیںنوشہرہ کے مقام پر آمد 10200 کیوسک اور اخراج 10200 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد10700 کیوسک اور اخراج30000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد7200کیوسک اور اخراج2000کیوسک ۔بیراجوں میں جناح آمد50400کیوسک اور اخراج0 4290کیوسک،چشمہ آمد45400کیوسک اوراخراج 44000کیوسک، تونسہ آمد49600کیوسک اور اخراج 49100 کیوسک،پنجند آمد10300 کیوسک، اور اخراج 1700کیوسک، گدو آمد 44500کیوسک اور اخراج 38300کیوسک، سکھر آمد33600کیوسک اور اخراج7900 کیوسک، کوٹری آمد6800کیوسک اور اخراج 700 کیوسک ۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1476.44 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.292 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1173.65 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.849 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.80 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.120 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔